کورونا کیسز میں اضافہ، ملک میں دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کیسز میں اضافہ، ملک میں دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا
کورونا کیسز میں اضافہ، ملک میں دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

کراچی:ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے پیش نظر ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مقامی پروازوں میں ماسک کے استعمال سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول ایوی ایشن کا فیصلہ فوری طور نافذ العمل ہوگا۔

سی اے اے کے مطابق کوونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائیزمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم تمام ائیر لائنز کو نئے حکمنامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 382 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

دوسری جانب محکمہ صحت نے کچھ شہروں میں کووڈ کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔

Related Posts