ماڑی پیٹرولیم کا اعلان، بنوں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

ماڑی پیٹرولیم کا اعلان، بنوں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
ماڑی پیٹرولیم کا اعلان، بنوں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

پشاور: ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے جن سے یومیہ 2 کروڑ 50لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا سے گیس کے ذخائر دریافت، عوام کو فوری فراہمی کا حکم

ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ بنوں ویسٹ بلاک میں دریافت کیے گئے تیل کے ذخائر سے یومیہ 300 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔ بنوں میں تیل اور گیس کی دریافت کا اعلامیہ گزشتہ روز جاری ہوا۔

اعلامیے کے مطابق کمپنی گیس کی یومیہ پیداوار میں 5 کروڑ مکعب فٹ تک  اضافے کیلئے پرعزم ہے جس کیلئے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بنوں بلاک میں مزید ذخائر کی تلاش پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا سے گیس کے ذخائر دریافت ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو گیس کی فوری فراہمی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 21روز قبل  سابق قبائلی علاقوں سے دریافت کی گئی گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔ 

 

Related Posts