اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 333نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 34 ہزار 603افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 392 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
ماسک دوبارہ پہنیں، کراچی میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا
کوروناکیسز، دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13ہزار 759ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.42 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 58 ہزار 761ہو گئی جبکہ کورونا کے 85مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 28 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,759
Positive Cases: 333
Positivity %: 2.42%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 85— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 28, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








