کراچی میں شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کو سرد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی :شہر قائد میں شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کو سرد کردیا ہے۔

گذشتہ شام سے چلنے والی یخ بستہ ہواں نے کراچی میں موسم کو مزید سرد کردیا ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شمال مغرب سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں کے باعث شہر کا مطلع ابر آلودہوگیا ہے اور سانس کے مرض میں مبتلا افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں : لاہور میں سموگ کے باعث حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی۔ محکمہ موسمیات

ڈاکٹرز کے مطابق ایسے موسم میں احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کی جائیں۔دوسری جانب موسم میں سرد لہر دوڑتے ہی کراچی کے باسیوں کا رجحان گرم کپڑوں کی خریداری کے طرف بڑھ گیاہے۔

Related Posts