لاہور: کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والے مصالحہ جات کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں،اوپن مارکیٹ میں ٹماٹرسرکاری نرخ185کی بجائے ڈبل سنچری عبور کر گیا جس کے بعد شہریوں نے دہی کا استعمال شروع کر دیا ، عوام ادرک، لہسن اور سبز مرچ خریدنے کی بجائے قیمت پوچھنے تک محدود ہو گئے ۔
گزشتہ روز آلو کچا چھلکا کی قیمت59روپے مقررکی گئی تاہم شہر کی اوپن مارکیٹوں میں کچا چھلکا آلو 65روپے فی کلو تک فروخت ہوا ۔