اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اور بیورو کریسی نے شریف مافیا کے کہنے پر 25مئی کوعوام پرظلم کیا، پنجاب میں الیکشن میں دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، ایسا لگ رہا ہے اب پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت نہیں رہے گی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں ملک صیح سمت میں جارہا تھا، آئی ایم ایف نے بھی ہماری حکومت کی کارکردگی کوسراہا، کونسی قیامت آگئی دوماہ میں مہنگائی آسمان پرپہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غیرملکی سازش کے تحت آئی ہے، یہ تومہنگائی کم کرنے آئے تھے، دوماہ ہو گئے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، دوماہ میں اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے گرگئی ہے، دوماہ سے روپیہ کی قدرمسلسل گر رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاورپلانٹس میں بجلی بھی نہیں بن رہی اور قوم کیپسٹی پیمنٹ ادا کررہی ہے، مسلم لیگ(ن)نے امپورٹڈ کوئلے پرپلانٹ لگائے، ساہیوال پلانٹ جس نے بنایا اس کو جیل میں ڈالنا چاہیے، ساہیوال پلانٹ کی وجہ سے ماحولیات پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج قوم باہر نکل کر مظاہرے کر رہی ہے، جمہوریت میں ڈنڈے استعمال کرنے کے بجائے لوگوں کے مسائل کو حل کریں، ہماری حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، کیا ہوا دوماہ میں اتنی لوڈشیڈنگ کیوں بڑھ گئی، کیا آپ لوگوں کی تیاری نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، آمریت میں بھی ایسا ظلم نہیں دیکھا تھا۔ ان سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ بیرون ملک ہاتھ پھیلا رہے ہیں کوئی ان کی مدد نہیں کر رہا، فری میں کوئی مدد نہیں کرتا، یہ سمجھتے ہیں ظلم اور تشدد کر کے لوگوں کو کنٹرول کر لیں گے ایسا نہیں ہوگا، جولائی میں لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی بڑھے گی۔
عمران خان نے کہا کہ کونسی قیامت آئی ہے تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان پرچلی گئیں، ابھی تولوگوں کوبجلی کے بل آنے ہیں، یہ سارا وقت اپنی چوری بچانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، یہ عوام پرشیلنگ کررہے ہیں، چوری بچانے کے بجائے عوام کوریلیف دیں۔
سازش کرکے اقتدارمیں آگئے ہیں تو کہتے ہیں سارا کچھ عمران خان نے کیا، اگر ہم نے سارا کچھ کیا تو ہمیں اقتدارمیں رہنے دیتے، ہماری حکومت بھی آئی ایم ایف پروگرام میں تھی، ہماری حکومت نے کورونا کے باوجود عوام کوریلیف دیا، کورونا کے دوران دنیا میں مہنگائی بڑھی، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر ڈیزل، پٹرول، بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سازش کر کے انہوں نے معاشی بحران پیدا کیا، ملک ٹھیک چل رہا تھا انہوں نے پہلے حکومت گرا کر بحران اوراس کے بعد معاشی بحران آیا، شوکت ترین کو کہا تھا نیوٹرل کو بتاؤ اگر سیاسی بحران آیا تو ملک قیمت ادا کرے گا، مجھے پتا تھا ان سے ملک نہیں سنبھالا جائے گا، شہبازشریف کی ساری ڈویلپمنٹ تواشتہارات میں ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:شہبازشریف اور انکی کابینہ سے اب صرف بری خبر ہی مل سکتی ہے، خرم شیرزمان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








