اسحاق ڈار نے جولائی میں پاکستان آنے کی تصدیق کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام دوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتا، اسحاق ڈار
آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام دوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتا، اسحاق ڈار

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جولائی کے ماہ میں پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے کہا کہ جولائی میں پاکستان واپس جاؤں گا، فی الحال تیاریوں میں مصروف ہوں۔

برطانوی خبر رساں ادارے دیئے گئے انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ (میرا) پاکستان واپسی کا ارادہ تقریباً کنفرم ہے۔ میری کی صحت کو درپیش چند مسائل کا علاج اگلے 12 روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے، ڈاکٹرز اگلے چند روز میں اُن کے علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پُرامید ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اُن پر پاکستان میں ایک ہی کیس ہے جو عمران نیازی کی جانب سے دائر کیا جانے والا جعلی مقدمہ ہے۔ یہ میرے ٹیکس ریٹرن پر بنایا گیا۔ ایسا شخص ہوں جو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں کبھی تاخیر نہیں کرتا۔مجھ پر جعلی کیس بنایا گیا اس کی کوئی بنیاد نہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی پر بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔ وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کا فیصلہ اُن کا نہیں ہو گا بلکہ یہ اُن کی پارٹی اور قیادت کا فیصلہ ہو گا کہ کس شخص کو کیا ذمہ داری دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ عمران خان کی حکومت کی جانب سے جب پاکستان لانے کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا گیا تو جو دستاویزات انٹرپول فراہم کی گئیں ان میں کوئی جان ہی نہیں تھی، اس لیے انٹر پول نے مجھے کلین چٹ دی۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں الیکشن میں دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، عمران خان

یاد رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف مختلف مقدمات ہیں، جن میں خاص طور پر ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثہ جات کی 22 سالہ تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

Related Posts