فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچنے والے 5پاکستانی انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچنے والے 5پاکستانی انتقال کرگئے
فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچنے والے 5پاکستانی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ: فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے 5پاکستانی عازمین حج فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

پاکستان حج انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ انتقال کرنے والوں میں سوات کے فضل علی، لاہور کے حافظ صدیق، پشین کے سید خیر محمد شامل ہیں جن کی تدفین مکہ مکرمہ میں کی گئی ہے۔

حج انتظامیہ نے مزید بتایا کہ کراچی کی خاتون نجم النساء اور جنوبی وزیرستان کے رہائشی علاؤالدین کی تدفین کا عمل مدینہ منورہ میں انجام دیا گیا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں کل ذوالحجہ کا چاند دیکھا جائے گا

واضح رہے کہ ہر سال حج کے لئے سعودیہ عرب پہنچنے والے مختلف ممالک سے آئے ہوئے متعدد عازمین حج انتقال کرجاتے ہیں۔

Related Posts