ومبلڈن چیمپئن شپ میں اعصام الحق نے فاتحانہ آغاز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ومبلڈن چیمپئن شپ میں اعصام الحق نے فاتحانہ آغاز کردیا
ومبلڈن چیمپئن شپ میں اعصام الحق نے فاتحانہ آغاز کردیا

لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے وملڈن چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔

مینز ڈبلز کے پہلے میچ میں اعصام الحق اور ایلکزینڈر نیڈویسوو کی جوڑی کامیابی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

میچ 2 گھنٹے 25 منٹ تک جاری رہا۔ جس میں اعصام اور نیڈویسوو نے 4 سیٹس میں فتح حاصل کی۔ مخالف جوڑی کے خلاف ان کا اسکور 3-6، 6-7، 1-6 اور 2-6 رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ 2022، کون سا گروپ زیادہ خطرناک ہے؟

دوسری جانب ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں یوایس اوپن کی فاتح ایما راڈوکانو کو دوسرے راؤنڈ میں فرانس کی کرولینی گارشیا نے 3-6 اور 3-6 سے ہرایا۔

Related Posts