اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہرہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا جس کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو این او سی جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2 جولائی کو امپورٹڈ حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرینگے۔
گزشتہ روز عمران خان کی زیرِصدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر اور عامر محمود کیانی سمیت پارٹی کی دیگر مرکزی اور علاقائی قیادت نے شرکت کی۔
سینیئر تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ لاہور کے تھانے میں درج
انہوں نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران دیکھنے میں آنے والی لاقانونیت کی مذمت کی اور اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا جسے انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کی جانب سے منصفانہ، شفاف اور قابل اعتماد انتخابات کے انعقاد میں ناکامی قرار دیا۔
تاہم، انہوں نے PK-7 سوات میں پی ٹی آئی کی فیصلہ کن فتح پر ‘خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا، جہاں پی ٹی آئی نے 13 سیاسی جماعتوں کی حمایت یافتہ اے این پی کے امیدوار کو زبردست شکست دی۔
پی ٹی آئی کے ایک بیان کے مطابق رہنماؤں نے پنجاب کے 20 حلقوں میں جہاں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوں گے، مخلوط حکومت کی جانب سے پری پول دھاندلی کی شکایات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








