اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں سینئر تجزیہ کار ایاز امیر سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
علاوہ ازیں شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ صحافت اور صحافیوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے۔
حکومت کی مبینہ تبدیلی کیخلاف پی ٹی آئی آج اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








