متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و حراس

تازہ ترین

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و حراس
متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و حراس

تہران: متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 1.6 تھی، زلزے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں۔ علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیئر تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ لاہور کے تھانے میں درج

ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اور زلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے بھی نصب کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق 6.3 شدت کا زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150 کلومیٹر دورہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کی صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔ متحدہ عرب امارات میں زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

Related Posts