سینیئر تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ لاہور کے تھانے میں درج

تازہ ترین

تازہ ترین

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کے حملے کیخلاف ایف آئی آر درج
سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کے حملے کیخلاف ایف آئی آر درج

لاہور: سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایاز امیر کے ڈرائیور کی مدعیت میں 6 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں 147، 149، 506 اور 382 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کی رات کو لاہور میں سینیئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو نامعلوم افراد نے انھیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایااور اُن کا سیل فون اور پرس بھی چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نا معلوم افراد کا حملہ، بد ترین تشدد

اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں دفتر سے نکلا، ایک کار نے میری گاڑی روکی اور پھر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ صحافی برادری نے سینئر تجزیہ کار پر حملے کے فعل کی سخت مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Related Posts