کراچی والے ہوجائیں تیار، آج شام سے آندھی اور تیز بارش کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ، مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز آج سے ہوگیا
سندھ، مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز آج سے ہوگیا

کراچی والے اب تیارہوجائیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے، آج شام سے کراچی میں آندھی کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج شام سے منگل کی دوپہر تک کراچی میں وقفے وقفے سے تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیشگی حفاظتی اقدامات کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ممکنہ اربن فلڈنگ اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار رہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نکاسی آب کے لیے مشینیں اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ضرورت مند افراد کی مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن، اسپتالوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے جنریٹر اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔

دوسری جانب پنجاب اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گلگت بلتستان میں گرمی کی شدت میں اضافے سے گلیشیئرز پگھلنے سے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 

 

Related Posts