اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 818 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 4 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 36 ہزار 603 فافراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 399 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
COVID-19 Statistics 02 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,305
Positive Cases: 818
Positivity %: 4.47%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 126— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 2, 2022
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 18 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 4.47 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 76 ہزار 41 و گئی جبکہ کورونا کے 126 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
ملک بھر میں ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔عبدالقادر پٹیل
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارہ برائے صحت کو مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئےبیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








