تہران: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے اہم ملاقات کی، فریقین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا، جہاں پر ان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان بامعنی اور دیر پا سلامتی و دفاعی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرایی آشتیانی، چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری، کمانڈ انچیف اسلامک ریولوشنری گارڈ کور میجر جنرل حسین سلامی، کمانڈ آف ایرانی نیوی یئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور کمانڈر آف ایرانی ایئر فورس حامد واحدی سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مشترکہ سرحد، امن اور دوستی کی سرحد ہونی چاہیے۔ معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطوں کا دائرہ کار اور سطح بڑھانے کے اقدامات پر بات کی اور گہرے تعلقات جاری رکھے کا وعدہ کیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی امریکا کو برآمدات 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








