اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی تک عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف کے سیکریٹریٹ نے عید الاضحیٰ کی 5 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے ہفتہ کو وزیراعظم شہباز شریف کو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری کے لیے سمری ارسال کی تھی۔
کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 10 سے 12 جولائی تک تین دن منانے کی تجویز دی تھی، سمری حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








