ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کا خوبصورت اختتام، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کا اختتام، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین
ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کا اختتام، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین

’گھاگجیسے موضوع پر بنایا گیا ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ اختتام پذیر ہوگیا، جس پر اظہارِتحسین کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے ڈرامہ ایک ماسٹر پیس تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں گھاگ جیسی رسم پر روشنی ڈالی گئی، یہ دکھایا گیا کہ گھاگ کس طرح خواتین کیخلاف تشدد کی ایک شکل ہے، جس کی کہانی منفرد اور مختلف کرداروں میں جلوہ گر فنکار اپنے اپنے رولز میں لاجواب ثابت ہوئے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں عاطف اسلم، کبریٰ خان، نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، اداکارہ نے خاموشی توڑدی

ڈرامے کے خوبصورت اختتام نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے، اس کہانی نے آخر تک ناظرین کی دلچسپی کو کم نہیں ہونے دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس میں روایتی ڈرامے جیسا کچھ نہیں تھا، نہ ہی اوورایکٹنگ تھی، یہ اب تک کا بہترین سیریل تھا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ ہر لحاظ سے بہترین تھا، تمام اداکاروں نے بخوبی اپنا کردار نبھایا، کہانی لکھی بہت اچھے سے گئی تھی، ڈرامے میں عاطف اسلم کا بالکل درست انتخاب کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک نے لکھا کہ ڈرامے میں جس طرح سے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا گیا وہ بہترین تھا، سب کا بہت بہت شکریہ ، ہم اس ڈرامے سے بہت اچھے سے لطف اندوز ہوئے۔

 

Related Posts