ایک سال میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 55.29فیصد اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک سال میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 55.29فیصد اضافہ
ایک سال میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 55.29فیصد اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال 22-2021 کے دوران 55 اعشاریہ 29 فیصد کے اضافے سے 48 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارۂ شماریات (پی بی ایس) نے ملکی درآمدات و برآمدات کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات 25 فیصد اضافے سے 31 اعشاریہ 765 ارب ڈالر رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی کیلئے نوجوانوں نے پروفیسر کو قتل کر دیا

گزشتہ مالی سال 21-2020 کی اسی مدت کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 25 اعشاریہ 16 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں درآمدات 41فیصد بڑھیں۔

گزشتہ مالی سال (جولائی 2021 تا جون 2022) کے دوران ملکی درآمدات 41 فیصد کے اضافے سے 80 اعشاریہ 51 ارب ڈالر رہیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمدات 56.12 اڑب ڈالر تھیں۔

جون کے مہینے میں ملکی تجارتی خسارے میں 33.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ مئی 22-2021 کے مقابلے میں ملکی تجارتی خسارہ 4.83ارب ڈالر بڑھا۔

ختم ہونے والے مالی سال کے دوران جون 2022 میں درآمدات 7 اعشاریہ 72 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران برآمدات کا حجم 2.88ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Posts