نشانِ حیدر کا اعزازپانے والے کیپٹن کرنل شیر خان کا 23واں یومِ شہادت

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے پاکستانی قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، ان کا 23واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان نے ملکی سالمیت کیلئے اپنی جان دے دی۔ دھرتی کے عظیم فرزند آج بھی قوم کیلئے زندہ ہیں۔ صوابی میں ان کے مزار پر خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

100یونٹ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان

واضح رہے کہ حوالدار لالک جان اورکیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل کے دوران وطنِ عزیز کے تحفظ کیلئے بھارتی فوج سے جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان نے سن 1999ء میں لائن آف کنٹرول پر گلٹری سیکٹر میں شہادت پائی جبکہ قوم دونوں بہادر سپوتوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

قوم کے شہید سپوت کیپٹن کرنل شیر خان کی شہادت کو آج 23 برس مکمل ہو گئے۔ انہوں نے ملکی سلامتی کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والے دشمن کے دانت کھٹے کردئیے تھے۔ 

آج بھی کیپٹن کرنل شیر خان کا یومِ شہادت قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں قوم کے شہید سپوت کیلئے قرآن خوانی، فاتحہ اور دیگر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ 

Related Posts