حکومت کا ملک بھر میں 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کا ملک بھر میں 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ
حکومت کا ملک بھر میں 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں مزید 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے جنرل مینیجر (جی ایم) کا کہنا ہے کہ کراچی، خیبر پخونخوا اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تقریباً 100 اسٹورز کھولے جائیں گے۔

جی ایم یوٹیلیٹی اسٹورز عنایت اللہ دولہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سمری تیار کررہے ہیں۔

بعدازاں وزارت صنعت و پیدوار سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل کی کمی

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دکاندار سرکاری نرخ کے بجائے من مانی قیمتوں میں سبزیاں اور دیگر مصالحے فروخت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پیاز 80 روپے سے 110 روپے کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ ٹماٹر کی قیمتیں 100 سے140 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہیں۔

لیموں بھی مہنگا ہوکر 320 روپےکلو فروخت ہونے لگا، لہسن 250 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں سبز مرچ  120 روپےکلو اور دھنیا 20 روپے فی گڈی مل رہا ہے۔

Related Posts