پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری دیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 سے 12 جولائی تک صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور اسلحہ لے کر چلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صرف بینکوں کے سیکیورٹی گارڈزلائسنس والا اسلحہ ساتھ لے کے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب دفعہ 144 کے تحت 5 جولائی سے 4 اگست تک صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اس اقدام کا مقصد امن و امان اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔