سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور: پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے ناصر خان جان کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے نوزائدہ بیٹے کو تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک شخص بچے کے کان میں اذان دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ حریم فاروق کورونا کا شکار 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by nasir khanjan (@nasirkhanjanofficial_)

ویڈیو کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ناصر خان جان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں اور آپ سب چچا اور پھوپھی بن گئے ہیں۔ میرے بیٹے کے کان میں پہلی بار اذان دی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے کے 18 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 21 ہزار مداحوں نے ویڈیو دیکھی اور 200 سے زائد افراد نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ زیادہ تر مداحوں نے ناصر خان جان کو مبارکباد دی۔

گزشتہ برس اگست کے دوران ناصر خان جان نے اپنے مداحوں کو اپنی شادی سے مطلع کیا تھا۔ اپریل 2020 میں سوشل میڈیا اسٹار نے منگنی کی اور اپنی ہونے والی شریکِ حیات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

Related Posts