پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ اشنا شاہ ، جو جانوروں کے حقوق کیلئے آواز اُٹھانے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اب سنگل نہیں ہیں۔
مشہور ڈرامہ سیریل حبس کی اداکارہ حمزہ امین نامی شخص کی محبت میں گرفتار ہے جو پیشہ ورانہ طور پر گالف کھیلتے ہیں اور وہ ایشیا پیسیفک گالف فیڈریشن کے چیئرمین تیمور حسن امین کے بیٹے بھی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پراُن کے ساتھ تصویر پوسٹ کی جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔
اشنا شاہ نے کئی تنقیدی طور پر سراہی جانے والے سیریلز میں بطور خاتون مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، جن میں دعا (2015)، نیلم کنارے (2016)، تھوڑا سا آسمان (2016) اور رو برو عشق تھا (2018) شامل ہیں۔
شاہ نے جواد بشیر کی فلم تیری میری لو اسٹوری سے بڑے پردے پر قدم رکھا جس میں انہوں نے ایشا کا کردار ادا کیا۔ وہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں بطور مہمان بھی نظر آئیں۔
کام کے محاذ پر، شاہ فیروز خان پر مشتمل ڈرامہ ‘حبس’ میں کام کر رہے ہیں۔ عالیہ مخدوم کی تحریر کردہ اور مصدق ملک کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ سیریل سکس سگما انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہے۔ کاسٹ میں عائشہ عمر بھی شامل ہیں۔