سونو نگم کی حدیقہ کیانی کے ہمراہ گانے پر پرفارمنس، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

سونو نگم کی حدیقہ کیانی کے ہمراہ گانے پر پرفارمنس، ویڈیو وائرل
سونو نگم کی حدیقہ کیانی کے ہمراہ گانے پر پرفارمنس، ویڈیو وائرل

معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ہمراہ ان کے گانے پر پرفارم کیا، پرفارمنس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی۔

سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکارہ حدیقہ کیانی ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

وائرل ویڈیو میں حدیقہ کیانی کے ہمراہ معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کو بھی گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونو نگم حدیقہ کیانی کا مشہور گانا “ہونا تھا پیار” ان کے ساتھ گا رہے ہیں۔

دونوں گلوکار کے چاہنے والے انہیں ایک ساتھ گاتا دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور یہ ویڈیو شائقیین میں وائرل ہونے لگی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کنسرٹ کب ہوا اور نہ ہی موسیقی کی دنیا کے دو بڑے ناموں نے اس ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا ہے۔

واضح رہے گانا “ہونا تھا پیار” شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “بول” کا گانا ہے۔ اس گانے کو عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے مل کر گایا تھا۔ 

Related Posts