کوئٹہ، اسپتال میں زیرِ علاج 2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج 2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے ایک مریض کا تعلق کوئٹہ سے جبکہ دوسرا قلعہ سیف اللّٰہ کا رہائشی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ کانگو وائرس کا ایک مشتبہ مریض بھی فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں رواں سیزن میں کانگو وائرس کے اب تک 8 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، سعودی وزارتِ صحت کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بیرون ملک سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص فی الحال طبی نگرانی میں ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تمام افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

Related Posts