اسپین، حکومت نے ٹرین کا سفر مفت کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسپین، حکومت نے ٹرین کا سفر مفت کردیا
اسپین، حکومت نے ٹرین کا سفر مفت کردیا

اسپین: حکومت کی جانب سے مسافروں کے لیے ریل گاڑی سے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسپین کی حکومت نے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پہلے ہے 50 فیصد کمی کی تھی مگر اب متعدد ٹرینوں میں مفت سفر کی بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

یورپی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب پبلک ٹرین نیٹ ورک رینفی کی متعدد ٹرینوں میں مسافر مفت سفر کر سکیں گے۔

اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ ٹرینوں میں لوکل اور درمیانے فاصلے کے سفر مفت ہوں گے، جبکہ یہ سہولت عوام کو ستمبر سے سال کے آخر تک مہیا کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے سفر کرنے کے لیے ایک ہی شرط رکھی گئی ہے کہ مسافروں کو ملٹی جرنی ٹکٹ لینا ہو گا جبکہ ایک بار کے سفر کے ٹکٹ یا طویل فاصلے کے سفر پر یہ سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

Related Posts