درہ آدم خیل میں پکنک پر گئے 4 دوستوں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کے دوران ایک دوست نے 3 کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق چار دوست کسی پہاڑ پر پکنک پر گئے تھے جہاں ان کا آپس میں جھگڑا ہوگیا، اور طیش میں آکر ایک دوست نے فائرنگ کر کے تین ساتھیوں کو قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جب کہ واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے شادی پورہ میں میاں بیوی کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم یاسر سیڑھی لگا کر چھت پر چڑھا اور میاں بیوی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔ فائرنگ سے شہزاد اور اس کی بیوی فرح موقع پر ہی دم توڑ گئے۔