لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر مشاورت کیلئے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز صوبائی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس میں صوبے کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
قبل از وقت انتخابات نہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، ن لیگ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








