وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر مشاورت کیلئے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز صوبائی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس میں صوبے کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

قبل از وقت انتخابات نہیں، حکومت مدت پوری کرے گی،  ن لیگ

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت آج ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور آزاد اراکینِ اسمبلی شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ اراکینِ اسمبلی کی اکثریتی حمایت کھو چکے، جس کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

آج ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے اتحادی اراکین نئی حکمتِ عملی اپنانے پر غور کریں گے تاکہ متوقع انتخاب کے دوران وزارتِ اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار اور اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف پلان ترتیب دیا جاسکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا، تاہم وفاقی حکومت کی مبینہ مداخلت کے بعد صورتحال تبدیل ہوئی اور موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کیلئے راہیں ہموار کر لی گئیں۔ 

Related Posts