دعا زہرا لاہور کے دار الامان منتقل، ظہیر کی گرفتاری کی کوششیں تیز

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب حکومت نے دعا زہرا کو لاہور کے دارالامان بھجوادیا ہے جبکہ ظہیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم اسٹریٹجک اصلاحات کے سربراہ سلمان صوفی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد حکومت پنجاب نے دعا زہرہ کو سخت حفاظتی انتظامات میں دارالامان منتقل کردیا ہے۔

سلمان صوفی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دعا زہرا کو اس کے والدین تک پہنچانے کے لئے خصوصی ٹیم بھیجے جبکہ محمد ظہیر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سے قبل دعا زہرا نے ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے، اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور کی عدالت کا دعا زہرا کو دار الامان بھیجنے کا حکم

اپنی درخواست میں دعا زہرا نے استدعا کی تھی کہ جان کے خطرے کے پیش نظر اسے دارالامان منتقل کیا جائے۔

موقف سننے کے بعد فاضل جج نے دعا زہرا کی استدعا قبول کرتے ہوئے اسے لاہور کے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

Related Posts