گال ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط، فتح 120 رنز کی دوری پر

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کو جیت کیلئے 113 رنز درکار، گال ٹیسٹ کا فیصلہ آج ہو گا
پاکستان کو جیت کیلئے 113 رنز درکار، گال ٹیسٹ کا فیصلہ آج ہو گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط ہے۔ پاکستان کو کھیل کے آخری روزجیت کے لیے 120 رنز درکار ہونگے جبکہ سری لنکا کو 7 وکٹیں حاصل کرنا ہونگی۔

گال میں کھیل کے چوتھے روز دن کے اختتام پراوپنرعبداللہ شفیق 112 رنز اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان7 رنز پر کھیل رہے تھے۔

چوتھے روز کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان نے جب 342 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو امام الحق 35 رنز بناکر رمیش مینڈس کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ سابق کپتان اظہر علی دوبارہ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور6 رنز پر جیاسوریا کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

کپتان بابراعظم نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔انھیں جیاسوریا نے بولڈ کیا۔

گال ٹیسٹ میں میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم 337 رنز پرآل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز نے 5 وکٹ حاصل کئے۔انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرمیں پہلی بار ایک اننگ میں 5 وکٹ حاصل کئے۔ یاسر شاہ کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں۔ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts