ق لیگ کے ووٹ مسترد، حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے (ق) لیگ کے 10 ووٹ مستردکردیئے، جس کے بعد ن لیگ کے حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے اعلان کیا کہ پارٹی چیف چودھری شجاعت کے لیٹر کی روشنی میں مخالفت میں ووٹ دینے والے ق لیگ کے تمام دس ارکان کے ووٹ مسترد کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر نے اعلان کیا کہ حمزہ شہباز 179 ووٹ حاصل کرکے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

Related Posts