حمزہ شہباز کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔

پنجاب کی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی جہاں پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈپٹی اسپیکر پنجاب رولنگ کیس کی اہم سماعت پیر کو

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ مقرر کیا ہے، تاہم اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ حلف برداری کی تقریب آج ہی ہوگی، اور دو درجن سے زائد ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

Related Posts