ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاؤں گا اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد باکس آفس پر شاندار بزنس کررہی ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین ہمایوں سعید پر قائدہ اعظم زندہ باد کا مذاق اڑانے کا الزام لگارہے ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر زبردست نمبروں کا دعویٰ کررہی ہیں، ایسا بتایا جارہا ہے کہ لندن نہیں جاؤں گا نے عالمی سطح پر 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ قائداعظم زندہ باد نے عالمی سطح پر 37 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
ہمایوں سعید نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی فلم نے عالمی سطح پر 40 کروڑ کا بزنس کیا جب کہ قائداعظم زندہ باد نے صرف 16 کروڑ کا بزنس کیا۔ اب سوشل میڈیا صارفین ہمایوں سعید پر فلم کے متعلق غلط پوسٹ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جب الزامات لگائے گئے اُس کے بعد اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مجھے جو معلومات دی گئی ہوں وہ غلط ہوں، دوسری جانب فلم قائداعظم زندہ باد کی پروڈیوسر فضا علی نے کہا کہ وہ نمبروں کی ریس میں شامل نہیں ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








