عذیر بلوچ کومزید تین مقدمات میں بری کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عذیر بلوچ کومزید تین مقدمات میں بری کردیا گیا
عذیر بلوچ کومزید تین مقدمات میں بری کردیا گیا

کراچی: لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر جان بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر مزید تین مقدمات میں بری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس نے عذیر بلوچ و دیگر ملزمان کے خلاف درج تین مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

عدالت کی جانب سے بری کئے جانے والے دیگر ملزمان میں ذاکر ڈاڈا اور شاہد عرف ایم سی بی شامل ہیں،جبکہ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر تینوں مقدمات میں عذیر بلوچ و دیگر کو بری کردیا۔

پولیس نے عذیر بلوچ کے خلاف شواہد عدالت میں پیش نہیں کیے، عذیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کا مؤقف تھا کہ پولیس کی جانب سے عذیر بلوچ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عذیر بلوچ و دیگر پر قتل،اغوا اور پولیس مقابلے سمیت دیگر الزامات تھے۔عذیر بلوچ و دیگرکے خلاف تینوں مقدمات کلری تھانے میں 2017 میں درج کیے گیے تھے۔

Related Posts