پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرہ اور ظہیر سے متعلق متنازعہ بیان پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد رو رو کر معافی مانگ لی۔
معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا اور ظہیر سے متعلق اپنے بیان پر تنقید کے بعد دعا زہرا اور اُس کے والدین سے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے دو روز قبل انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا تھا کہ ان کی دعا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔
اداکارہ حرا مانی کے اِس بیان کے بعد انھیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا گیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دیئے گئے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے مکمل معلومات نہیں تھی۔