کیا عالیہ اور رنبیر کے ہاں جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا عالیہ اور رنبیر کے ہاں جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
کیا عالیہ اور رنبیر کے ہاں جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے جڑواں بچوں کی متوقع آمد کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ دنوں رنبیر کپور کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سےچہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہو گی۔

حال ہی میں فلم ‘ڈارلنگز’ کی تشہیر کے دوران صحافی نے عالیہ بھٹ سے اس حوالے سے سوال کیا جس کا انہوں نے بخوبی جواب دیا۔

عالیہ بھٹ نے کہا رنبیر نے اس وقت مذاق کیا تھا، اس نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی، ہمارے پاس خبروں اور معلومات کی کمی ہے اسی لیے یہ ایک خبر بن چکی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت لوگوں کو میرے اور رنبیر کی خوشحال زندگی اور صحت کے لیے دعا کرنی چاہیے بس۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں برس اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں نے جون میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہے۔

Related Posts