عالمی معیشت کی شرحِ نمو 3.2فیصد تک گر جائے گی۔آئی ایم ایف کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں مالی سال 2022 کے دوران بین الاقوامی معیشت کی شرحِ نمو 3.2 فیصد تک گر جائے گی جبکہ اگلے مالی سال کے دوران شرحِ نمو میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی جی ڈی پی کی پیشگوئی رواں برس 3.2 جبکہ آئندہ برس 2.9 فیصد تک کم ہوجائے گی۔ کورونا بحران کے باعث دنیا بھر کے معاشی مسائل میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 82 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ 2022 میں عالمی معیشت کو توقعات سے بڑھ کر افراطِ زر کا سامنا ہے جس سے شدید مالی مشکلات پیدا ہوئیں۔ وبائی امراض کی وجہ سے عالمی معیشت پہلے ہی مشکلات کا شکارہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جی ڈی پی کی شرحِ نمو کی پیشگوئی 3 سے 4 فیصد تک کم کردی ہے۔ عالمی بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مالی سال 23-2022 میں ملکی شرحِ نمو 4فیصد تک آجائے گی۔

واضح رہے کہ مختلف چیلنجز کا سامنا کرتی ہوئی پاکستانی معیشت کو بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور درآمدات و برآمدات کے عدم توازن کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ زرِ مبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کم ہو گئے۔

مرکزی بینک نے پاکستان میں زرِ مبادلہ کی تفصیلات جاری کردیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق یوکرین جنگ کے نتیجے میں آئندہ برس فرانس، جرمنی اور اسپین کی بڑی معیشتیں بھاری مالی نقصان کا شکار ہوسکتی ہیں۔ 

Related Posts