حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہاں ہے، مفتاح اسماعیل

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہاں ہے، مفتاح اسماعیل
حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہاں ہے، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت امریکہ کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امریکی سفارت خانے کے اکنامک قونصلر اور ناظم الامور بھی موجود تھے جبکہ پاکستانی وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا اور سیکرٹری خزانہ سمیت سینئر افسران نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل مدتی اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا کہ وزیرخزانہ نے حکومت کے معاشی ایجنڈے اور ترجیحات سے آگاہ کیا ہے۔ معاشی اصلاحات کا مقصد ملک میں اقتصادی اور مالی استحکام لانا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اولین ترجیح ہے، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول پیدا کررہی ہے۔

امریکی سفیر نےحکومت پاکستان کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اوردو طرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اورتجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Related Posts