الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستیں خالی ہوگئیں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جن پی ٹی اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے، اُن میں علی محمد خان، فضل محمد خان ، شوکت علی، فرخ زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ، عبد الشکور شاد، شیریں مزاری اور شندانہ گلزار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 250 روپے پر پہنچ گئی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے، اسپیکر نے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، الیکشن کمیشن نے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کرے گا۔

Related Posts