روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک

تازہ ترین

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے

کراچی: اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیے۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2022 تک 4 لاکھ 29 ہزار 364 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے جب کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل ڈیپازٹس سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جب کہ روشن اپنی کار کے ذریعے 1550 گاڑیاں فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مداخلت نرم ہو یا سخت لیکن سب کو مل کر ملک بچانا ہے، شیخ رشید

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ تارکین وطن کی آراء پر اکاؤنٹس ہولڈرزکی شکایات کے لیے ’سنوائی‘ سروس پر کام کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے انشورنس، پینشن پلان اور روشن بزنس اکاؤنٹس جلد متعارف کرائیں گے۔

Related Posts