بہت جلد چھری کے نیچے جانے والا ہوں، شعیب اختر کی ٹوئٹ پر مداح پریشان

تازہ ترین

تازہ ترین

بہت جلد چھری کے نیچے جانے والا ہوں، شعیب اختر کی ٹوئٹ پر مداح پریشان
بہت جلد چھری کے نیچے جانے والا ہوں، شعیب اختر کی ٹوئٹ پر مداح پریشان

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے ایک بیان نے ان کے مداحوں کوکشمکش میں مبتلا کردیا۔

سابق فاسٹ بولر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آسٹریلیا کی یہ خوبصورت صبح، خود کو چند روز میں چھری کے نیچے جانے کے لیے تیار کر رہا ہوں، اس وقت تک سڈنی میں خوبصورت وقت گزار رہا ہوں، آسٹریلیا میں پہلے بھی بہت اچھا وقت گزار چکا ہوں۔

راولپنڈی ایکسپریس کے اس ٹوئٹ نے ان کے مداحوں کو تذبذب میں ڈال دیا تھا تاہم شعیب اختر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ڈالی گئی جس سے ان کے مداحوں کی جان میں جان آگئی۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں اپنی طبیعت سے متعلق پوچھنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری سرجری کے لیے دعا کریں، امید ہے کہ جلد ٹھیک ہو جاؤں گا۔

سابق فاسٹ بولر نے اپنی رہائشگاہ سے سڈنی شہر کا خوبصورت نظارہ کرواتے ہوئے کہا کہ صبح جلدی اٹھ گیا تھا اس لیے ویڈیو بنا لی، انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ کا نظارہ بھی کروایا۔جوانتہائی شاندار تھا۔

Related Posts