کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمز آج آمنے سامنے ہونگی

تازہ ترین

تازہ ترین

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمز آج آمنے سامنے ہونگی
کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمز آج آمنے سامنے ہونگی

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے دوران ٹی 20 کرکٹ میچ میں  پاکستان بھارت کی ویمن ٹیمز آج مدِ مقابل آئیں گی جبکہ پاکستانی ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے جبکہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران دونوں ہی ٹیمیں تاحال خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکیں جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے پوائنٹ صفر کی سطح پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چھری کے نیچے جانے والا ہوں، شعیب اختر کے پیغام پر مداح پریشان

آج دوپہر 3 بجے شروع ہونے والے پاک بھارت کرکٹ میچ میں زیادہ تر تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم کا پلڑا بھاری رہنے کی توقع کی جارہی ہے تاہم بھارتی ٹیم آسٹریلیا سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان سے بھی شکست کھا سکتی ہے۔ 

گزشتہ میچ میں بارباڈوس نے پاکستان کو محض 15 رنز کے فرق سے شکست دے دی۔ تاحال کپتان بسمہ معروف ٹی 20 طرز کے ایونٹ میں کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ بارباڈوس نے 20 اوورز میں 145رنز کا ہدف دیا تھا۔

بارباڈوس کی کیشیا نائٹ 62 رنز بنا کر سرِ فہرست رہیں جبکہ کپتان ہیلی میتھیوز نے 51 رنز بنائے تھے تاہم پاکستان کی جانب سے ہدف پورا کرنے کی کوشش کارگر ثابت نہ ہوسکی اور قومی ویمن ٹیم 129رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

Related Posts