کامن ویلتھ گیمز ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت نے 8 وکٹوں سے ہرادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کامن ویلتھ گیمز ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت نے 8 وکٹوں سے ہرادیا
کامن ویلتھ گیمز ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت نے 8 وکٹوں سے ہرادیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارتی ویمنز ٹیم نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمنز نے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمنز کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا، جو بہتر ثابت نہ ہوسکا۔

بارش کے سبب کامن ویلتھ گیمز کے ویمنزٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں میچ 18، 18 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمز آج آمنے سامنے ہونگی

پاکستانی ویمنز ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے جواب میں بھارٹی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوورز میں بغیر جدوجہد کئے حاصل کرلیا۔

Related Posts