کچرے کے ڈھیر سے لوگ امیر ہونے لگے، رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

کچرے کے ڈھیر سے لوگ امیر ہونے لگے
کچرے کے ڈھیر سے لوگ امیر ہونے لگے

کچرے کے ڈھیر سے لوگوں کے امیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے ایک علاقے سے کچرے کے ڈھیر سے لوگوں کو ہزاروں ڈالرز ملنے لگے۔ اس حوالے سے جب انتظامیہ کو اطلاع ملی تو انہوں نے کچرے کے مقام کو سیل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے شہر لاس پریخا پر کچرے کے ایک مقام سے چند مقامی افراد کو 75 ہزار ڈالرز ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک مقامی شخص نے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ہمراہ ٹرک پر کہیں جارہے تھا کہ کوڑے کی جگہ آئی، جہاں انہیں سو ڈالر کا نوٹ دکھا جو بالکل نئی حالت میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پانچویں بار جڑواں بچوں کی پیدائش، شوہر نے بیوی کو الوداع کہہ دیا

مقامی شخص نے بتایا کہ وہاں پر اُن سمیت چھ افراد موجود تھے جنہوں نے وہاں سے لگ بھگ 10 ہزار ڈالرز جمع کیے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں ایک اور شخص انہیں ملا جو بہت ہی خوش قسمت تھا کیونکہ اس کو وہاں سے 25 ہزار ڈالرز ملے۔

دوسری جانب اس معاملے پر ملک کے سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث ہورہی ہے اور یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ڈالر اس شخص کے ہیں، جس کی موت کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی جن کے ورثاء نہیں تھے، جس کے سبب اُن کا سامان کچرے میں پھینک دیا گیا تھا۔

Related Posts