فی سیٹ ٹیکس میں اضافہ، ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

تازہ ترین

تازہ ترین

فی سیٹ ٹیکس میں اضافہ، ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال
فی سیٹ ٹیکس میں اضافہ، ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

اسلام آباد: ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں فی سیٹ انکم ٹیکس میں اضافے کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو آج سے شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ مالکان نے پبلک ٹرانسپورٹ پر فی سیٹ انکم ٹیکس میں ہوش ربا اضافے کے خلاف اپنی بسوں کو سفر سے روک دیا۔ مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کا فی سیٹ ٹیکس اضافہ ہم پر سراسر ظلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف بی آر نے ایک ماہ میں 15 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا

ٹرانسپورٹ مالکان نے ٹیکس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے لاہور، کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں گاڑیوں کو ٹرانسپورٹ یارڈ اور بس اڈوں پر کھڑا کردیا۔ ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی سیٹ انکم ٹیکس کو 300 روپے سے بڑھا کر یکمشت 8000 روپے کرنا ظالمانہ ٹیکس عائد کرنے کے مترادف ہے جس کی ادائیگی ہمارے لیے ممکن نہیں۔

بس مالکان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ٹیکس کم نہ کیا تو پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال جاری رہے گی۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما رانا لطیف نے ویڈیو پیغام میں ہڑتال کی اپیل کردی۔

رانا لطیف کا کہنا ہے کہ فی سیٹ انکم ٹیکس 8000روپے کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس بھی 1 فیصد سے 2 فیصد کردیا، اگر یہ ٹیکسز واپس نہ لیے گئے تو ہڑتال بھی جاری رہے گی۔ 

Related Posts