کراچی، شیری رحمان کی زیرِ قیادت وزیر اعظم فلڈ ریلیف کمیٹی کا کیٹی بندر کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، شیری رحمان کی زیرِ قیادت وزیر اعظم فنڈ ریلیف کمیٹی کا کیٹی بندر کا دورہ
کراچی، شیری رحمان کی زیرِ قیادت وزیر اعظم فنڈ ریلیف کمیٹی کا کیٹی بندر کا دورہ

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی زیرِ قیادت وزیر اعظم کی قائم کردہ فلڈ ریلیف کمیٹی نے کراچی میں کیٹی بندر کا دورہ کیا اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی بیس کا جائزہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کی زیرِ قیادت دیگر وفاقی وزراء اور اراکینِ قومی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی کو کیٹی بندر میں بیس کمانڈر اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف امور پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ممنوعہ فنڈنگ،پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانیکا خدشہ

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے فلڈ ریلیف کمیٹی کی سربراہ شیری رحمان نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈ فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی و سربراہ فلڈ ریلیف کمیٹی شیری رحمان نے خاص طور پر گمشدہ ماہی گیروں کی بازیابی کیلئے پی ایم ایس اے (میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی) کے اقدامات کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں 43 خواتین سمیت 164 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام سیلاب زدہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے بھی سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بلوچستان کا 2 بار دورہ کرکے سیلاب زدگان کی داد رسی کیلئے اقدامات اٹھائے۔ 

Related Posts