کراچی: این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کر لیا، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 245 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی سربراہ ڈاکٹر فا روق ستار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حلقہ 245 پرفاروق ستار سے بہتر کوئی امیدوار نہیں، جی ڈی اے ان کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جہاں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہاں ہم حمایت کریں گے اور جہاں جی ڈی اے کے امیدوارہیں وہاں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی حمایت کرے گی۔ایم کیو ایم بحالی کمیٹی سے اتحاد کرکے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں:صدر استعفا دیں، حکومت عمران خان کیخلاف فوری کارروائی کرے، مولانا فضل الرحمن
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








