سوشل میڈیا پر اداکارہ کی تصاویر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں، جس پر صارفین کی بڑی تعداد انھیں تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔
قبل ازیں اداکارہ نے انسٹاگرام پر خواتین کے زیرِ جامہ تیار کرنے والے دنیا کے معروف برانڈ ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ کے لیے شوٹ کرائے گئے اشتہار کی مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس پرمداح سیخ پا ہوگئے تھے اور اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
اسرا بلگچ نے ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ ترکی کے لیے ویڈیو شوٹ کروایا تھا، جس میں انھیں انتہائی بولڈ لباس میں دیکھا گیا۔
دوسری جانب تُرک اداکارہ نے اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کے سیٹ سے اپنی تصاویر شیئر کیں، جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ سیریز 29 ستمبر سے نشر ہوگی۔